پونچھ:ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ

پونچھ//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ پونچھ ضلع کے کرنی علاقے میں ایل او سی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھیڑ زخمی ہو گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک چرواہے ،جس کی شناخت محمد سعید ولد محمد نذیر ساکنہ پون محلہ کے طور پر ہوئی ہے، کی بھیڑ پون علاقہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے زخمی ہو گئی۔
افسر نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سرنگ پر زیادہ قدم رکھنے کی وجہ سے بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے۔