کرناہ کے لاپتہ معمر شہری کی لاش برآمد

اشفاق سعید

سرینگر// شمالی کشمیر کے کرناہ کے کنڈی علاقے کے ایک رہائشی ایک معمر شخص کی سرینگر میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لالبازار پولیس کو لوگوں کی طرف سے علاقے میں ایک شخص پڑی ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے جائے وقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی طویل میں لیا اور طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
متوفی کی شناخت عبدالحمید شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو جمعرات سے لاپتہ تھا۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp
متوفی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص کچھ عرصے سے علیل تھا اور اس کو لواحقین نے دماغی امراض کے ہسپتال سرینگر کاٹھی دروازہ لائے تھے جہاں سے وہ جمعرات کو لاپتہ ہو گیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز سے تلاش کے بعد جمعہ کی دوپہر اس کی لاش نگین جیل کے قریب برآمد ہوئی۔