جموں صوبہ میں سکول کے اوقات کار تبدیل

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے بدھ کو جموں صوبہ کے سمر زون میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق، یکم مئی 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک جموں صوبہ کے سمر زونز میں ہائیر سیکنڈری سطح تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ تسلیم شدہ سکولوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک سکول کھولیں جائیں گے۔
حکم نامہ کے مطابق، “یہ حکم دیا جاتا ہے کہ جموں صوبہ کے سمر زون میں ہائیر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور نجی (تسلیم شدہ) سکول یکم مئی 2024 سے 30 ستمر 2024 تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھولیں جائیں گے”۔