افروٹ گلمرگ میں پھنسے 250 سیاحوں کو بچا لیا: پولیس

باہمولہ// بارہمولہ پولیس نے جمعہ کوگنڈولا سواری کے لیے گلمرگ کی افروٹ چوٹی پر گئے تقریباً 250 سیاحوں کو بچالیا اور انہیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیبل کار میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیاح گنڈولا اڈے پر واپسی پر گنڈولا فیز دوم افروٹ میں پھنس گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ گلمرگ کی پولیس ریسکیو ٹیموں نے ایس ایچ او پی ایس گلمرگ انسپکٹر ارشاد احمد کی قیادت میں گنڈولا کار کارپوریشن کے عملے کے تعاون سے کارروائی کی۔
پولیس نے مزید کہا، “سخت کوششوں کے بعد، انہوں نے پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچالیا اور بحفاظت گلمرگ واپس لایا”۔
پولیس نے مزید کہاکہ سیاحوں نے بروقت مدد کرنے پر بارہمولہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔