بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بد نامِ زمانہ منشیات فروش مدثر احمد شاہ ولد محمد مقبول شاہ ساکن چندرسیراں کی جائیدادیں (سروے نمبر 875 کے تحت 6 مرلہ اراضی اور لاکھوں روپے مالیت کی زیر تعمیر پولٹری فارم) ضبط کر لی۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ ملزم اس وقت پی آئی ٹی-این ڈی پی ایس ایکٹ کے سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہے۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ کریری بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/ 15 کے تحت درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 113/2023 درج ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جائیداد قرقی کی یہ کاروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68-ایف (1)، ذیلی دفعہ 68-ای کے تحت کی گئی ۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش، تحقیقات کے دوران متعلقہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور نفسیاتی مادوں کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔