بڈگام کے گاوں میں تیندوا نظر آنے سے خوف و ہراس

File Photo

بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام کے مختلف دیہاتوں میں اتوار کی صبح ایک تیندوے کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے وہاں کے باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تیندوے کو علمدار اینٹوں کے بھٹے کے قریب دیکھا گیا ہے اور یہی تیندوا بڈگام کے شرت پورہ اور بونہما علاقوں میں آزادانہ گھوم رہا ہے۔
اینٹوں کے بھٹے کے قریب تیندوے کو دیکھنے والوں نے محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دی گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا،”ہم نے آج صبح سویرے اینٹوں کے بھٹے کے قریب ایک تیندوے کو دیکھا۔ اسی تیندوے کو شرت پورہ گاوں کے اطراف میں دیکھا گیا تھا۔ ہم بہت خوفزدہ ہیں کیونکہ اس علاقے میں تیندوے کا دکھنا ایک معمول بن گیا ہے۔ ہم نے بہت سے مویشی کھوئے ہیں اور یہاں تک کہ انسان بھی چیتے کے حملوں میں مارے گئے ہیں”۔
گاوں والوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ ایک ٹیم بھیج کر تیندوے کو پکڑا جائے ایسا نہ ہو کہ یہ کسی کو نقصان پہنچائے۔