کشتواڑ میں غیرمجاز میڈیا پورٹلزکی تصدیق کا حکم

File Photo

عاصف بٹ

کشتواڑ// ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ اشوک کمار شرما نے جمعرات کو پولیس سے تمام غیر مجاز میڈیا پورٹلز کی شناخت کرنے کو کہا ہے جو ضلع کے اندر بغیر کسی اندراج اور اجازت نامے کے کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار کی جانب سے ایس ایس پی کشتواڑ کو جاری کئے گے حکمنامے کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹوں پر چل رہے متعدد نیوز پورٹلز کے اندراج اور زرائع آمدن کی جانچ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اُنہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامہ کو صحیح معنوں میں نافذ کریں۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فرضی خبریں پھیلانے والے اور حکومت کی شبیہ کو خراب کرنے والے غیر قانونی نیوز پورٹلز پر پابندی کا مقصد ضلع کشتواڑ کے علاقائی دائرہ اختیار میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
حکم نامہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ متعدد مرتبہ یہ پورٹلز جعلی خبریں پھیلاتے ہیں اور سرکاری دفاتر میں جاکر سرکاری ملازمین کو تنگ کرتےہیں۔ اور انکی ویذیو بناکر انھیں سوشل میڑیا پر اپلوڈکر دیتے ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ ان جعلی نیوز پورٹلز پر روک نہ لگائی گئی تو یہ ضلع کے اندر ماحول کوخراب کرسکتے ہیں۔ اور ان سبھی نیوز پورٹلز کی جانچ کی جانی چاہئے۔دستاویزت کے علاوہ انکی فنڈنگ کے زریعہ کی مکمل جانچ کی جائے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا حکمنامہ تین ماہ قبل ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے جاری کیاتھا جسکے بعد ابھی تک سات نیوز پورٹلز پر پابندی عائد کرد ی گئ ہے اور مزید کی جانچ جاری ہے۔