کرگل سڑک حادثے میں 16 سالہ طالب علم جاں بحق

غلام نبی رینہ

کرگل// کرگل میں پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں 16سالہ طالب علم جان بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
کرگل ضلع کے اندو کالونی کے نزدیک ٹی سی پی پر ایک جے سی بی نے سکول جارہے دو طالب علموں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 16 سالہ طالب علم بشارت احمد ولد محمد فاروق ساکن شمشہ کھربوں خون میں لت پت ہوکر وہیں گرگیا اور موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرے طالب علم کو معمولی چوٹ آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جے سی بی ڈرائیو جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے قصوروار ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور احتجاج کیا۔
اس دوران ایس ایس پی کرگل اور تحصیلدار کرگل نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور احتجاج کررہے لوگوں کو یقین دلایا کہ قصوروار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔