پونچھ کے سرنکوٹ میں مارٹر شیل بر آمد

File Photo

پونچھ//سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ گاوں میں ایک ماٹر شیل کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ کے پھاگلہ علاقے میں ایک مارٹر شیل برآمد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ فوری طور پر بم ڈسپوزل سکارٹ کو علاقے میں طلب کیا گیا اور شیل کو محفوظ دھماکے کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا۔
قبل ازیں، جمعرات کو سابق ایم ایل اے سرنکوٹ اکرم چوہدری کی رہائش گاہ کے احاطے میں ایک دستی بم برآمد ہوا تھا۔