جموں-سرینگر قومی شاہراہ پسیاں، پتھر گرنے کی وجہ سے پھر بند

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// خراب موسمی صورتحال اور مسلسل بارش کی وجہ سے رام بن بانہال سیکٹر میں گنگرو کے مقام پر پسیاں اور پتھر گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “میہاڑ، رام بن اور کشتواڑی پتھر، بانہال میں پتھر گرنے کی وجہ سے جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ موسم بہتر نہ ہو اور سڑک صاف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے درمیان متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹس سے سڑک کی حالت کی تصدیق کے بعد ہی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر شروع کریں۔