کولگا م تصادم میں جنگجو جاں بحق، آپریشن ہنوز جاری

File Photo

کولگام//جنوبی ضلع کولگام میں جاری جھڑپ میں ایک جنگجو مارا گیا ہے تاہم علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”کولگام میں جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے، جبکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
قبل ازیں، کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”جنوبی ضلع کولگام میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجو کے مابین ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے علاقے میں سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں”۔
ایک اور ٹویٹ میں کشمیر زون پولیس نے اے ڈی جی پی کشمیر کے حوالے سے بتایا،”کولگام تصادم میں 2مقامی جیشِ محمد جنگجو محاصرے میں لئے گئے ہیں، دونوں جنگجو مختلف عسکری سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث تھے”۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے آہٹو گاوں میں جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
جنوبی کشمیر کے آہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ آہٹو کولگام میں جیش سے وابستہ دو مقامی جنگجو پھنس کررہ گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں محصور ملی ٹینٹ متعدد کیسوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب ہے۔
اُن کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔