ڈوڈہ میں سرگرم جنگجو گرفتار، اسلحہ برآمد: پولیس

سری نگر//پولیس نے پیر کے روز ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے ڈوڈہ ضلع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے ملزم کی شناخت فرید احمد ولد غلام حسن ساکن کوٹی ڈوڈہ کے طور سے کی ہے جس کے قبضے سے ایک چائنیز پستول، 02 میگزین، 14 زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، “ایک جنگجو فرید احمد ولد غلام حسن ساکن کوٹی ڈوڈہ کو ڈوڈہ پولیس نے 01 چائنیز پستول، 02 میگزین، 14 زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اسے ضلع ڈوڈہ میں جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا”۔

پولیس بتایا، “وہ سرحد کے پار عسکری کمانڈروں سے رابطے میں تھا۔ پولیس تھانہ ڈوڈہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے”۔