سرینگر: پسی کی زد میں آکر جے سی بی آپریٹر جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر سرینگر ضلع کے کھونموہ علاقے میں پیر کی دیر رات مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک جے سی بی ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی سی آئی اور خیبر فیکٹری کھونموہ کے درمیان ایک جے سی بی بمع ڈرائیور مٹی کے تودے تلے دب گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بھرپور کوششوں کے بعد جے سی بی سے لاش نکال لی گئی۔
متوفی آپریٹر کی شناخت مشتاق احمد کے طور سے ہوئی ہے۔
دریں اثناءپولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔