جموں و کشمیر میں متعدد مقامات پر بارشوں کا امکان

سرینگر//محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا، “آئندہ 2دنوں تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہےــ”۔ انہوں نے کہا کہ1سے 25فیصد بارش کے امکان ہیں اور پہاڑی علاقوں میں26سے 50فیصد کے قریب بارش کا امکان ہے۔
محکمہ کے اہلکار نے کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میں کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 19.6ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 18.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 1.2ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔