یو این آئی
سری نگر// نہرو یووا کیندر سری نگر کی جانب سے آج فیزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل میں ”یووا اتسو“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان ) نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو مثبت اور صحیح سمت دینا دیکر نتیجہ خیز کاموں کی طرف موڑناتھا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی ستائش کی اور اُمید ظاہرکی کہ ایسے پروگراموں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو پہنچانے میں مدد ملے گی اور پھر وہ انہی صلاحیتوں کو صحیح دیکر وہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنی ریاست کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں میں قابلیت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں بس اس صلاحیت کی نشاندہی کرکے اسے صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے اور میں اس سلسلے میں نہرو یووا کیندر کے کام کی ستائش کرتا ہوں ۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پروگرام میں شرکت کرنے والوںمیں انعامات اور مومنٹو تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کو سیر و تفریح کیلئے لیجانے کیلئے فی گروپ 50 پچاس ہزار روپے اور کالج کیلئے ایک ایمبولنس دینے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب کے بعد جب نامہ نگاروں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے یاسین ملک کیس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔