جی ایم سی بارہمولہ میں بدانتظامی کی جانچ کے لیے انکوائری آفیسر مقرر

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ میں بد انتظامی اور ناقص کارکردگی کے بارے میں رپورٹس کی جانچ کے لیے ایک انکوائری افسر تعینات کیا ہے۔
حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق، “ڈاکٹر یشپال شرما، ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) گورنمنٹ میڈیکل کالجز کو انکوائری آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جو گورنمنٹ میڈیکل کالج، بارہمولہ میں بد انتظامی کے متلعق موصول ہونے والی شکایات کی تحقیقات کریں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق،”انکوائری آفیسر اس حکومتی حکم کے جاری ہونے کی تاریخ سے 03 ہفتوں کی مدت کے اندر رپورٹ پیش کریں گے”۔