رام بن میں آتشزدگی کا واقع، دکان مکمل طور پر خاکستر

File Image

بانہال //ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقع میں ایک دکان مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندرکوٹ مارکیٹ میں گزشتہ شب پیش آئی آگ کی ایک واردات ایک ہول سیل الیکٹرکل اور الیکٹرانک دکان جل کر راکھ ہوگئی ہے اور لاکھوں روپے مالیت کا مال و اسباب بشمول ٹیلیویژن، ریفریجریٹر، موبائیل فون، واشنگ مشین، فرنیچر، صوفہ سیٹ وغیرہ مکمل طور سے تباہ ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سونو انٹرپرائزز نامی یہ دکان سونو قریشی ساکنہ چندرکوٹ کی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ بھڑک اٹھنے کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس، مقامی لوگ اور فائر سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔تاہم آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔
پولیس آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔