کرگل میں 3.4 شدت کا زلزلہ

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کرگل// لداخ خطے کے کرگل علاقے میں گزشتہ شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ” کرگل میں گزشتہ شب 11 بج کر 55 منٹ پر 3.4 شدت کا زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا”۔
این سی ایس کے مطابق،زلزلہ طول 33.29 اور 76.77 طول البلد میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین گہرائی میں محسوس کیا گیا۔
اس دوران خطے میں کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔