کولگام میں کرنٹ لگنے سے ڈمپر ڈرائیور جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعہ کی صبح بجلی کا کرنٹ سے ڈمپر ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے ڈی ایچ پورہ، کوسربل علاقے میں حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ڈمپر لدا مواد اتار رہا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جوں ہی ڈرائیور نے ہائیڈرولکس کو اٹھایا تو گاڑی اوپر سے گزر رہی ہائی ٹینشن بجلی لائن کے ساتھ رابطے میں آگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع کی پر ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد پرے کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ٹہاب، پلوامہ کا رہائشی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp