بانہال میں نوجوان کی لاش برآمد

سری نگر//رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں جمعرات کو ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں کرائے کے مکان میں پائی گئی۔
زرائع کے مطابق ایک اہلکار نے اطلاع دی کہ نہال علاقے میں جمعرات کو ایک 25 سالہ نوجوان بانہال کے گنڈ ادلکوٹ علاقے میں کرائے کے مکان میں مردہ پایا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت رئیس احمد زوہڈا (25) ولد محمد اقبال زوہڈا ساکن چنجلو بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رئیس پیشے سے ڈرائیور تھا۔
اہلکار نے کہا کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔