سرینگر// سری نگر کے ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ علاقے میں آج شام ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق کچھ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت عاصف علی فافو ولد علی محمد فافو ساکن شاہ کالونی پارمپورہ سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناءایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔