بڈگام میں 4سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتار:پولیس

سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے جمعرات کو ایک نوجوان کو ایک 4سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، 22ستمبر کو پولیس تھانہ کھاگ کو ایک خاتون شکایت کنندہ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے نابالغ بیٹے (نام ظاہر نہیں کیاگیا) عمر تقریباً 04 سال کو محمد اشرف لون ولد غلام محمد لون نامی سکنہ ہمچی پورہ کھاگ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کو پی ایچ سی کھاگ لے جایا گیا اور اس کے بعد خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
شکایت موصول ہونے کے بعد، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 52/2022 پولیس تھانہ کھاگ میں درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔
پولیس پارٹی نے اسی دن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جوونائل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے جوونائل ہوم کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ آج ملزم کو اس کی اصل عمر معلوم کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا اور بورڈ نے ثابت کیا کہ ملزم بالغ ہے۔ ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور آئی پی سی اور اُس کے خلاف پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔