سونمرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودہ گر آیا

غلام نبی رینہ

کنگن// گاندربل ضلع کے سونمرگ کے ہنگ علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک برفانی تودہ گر آیا،تاہم خوش قسمتی سے، برفانی تودے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں تودے کی زد میں آئی سیاحوں کی دو گاڑیوں کو نکال لیا گیا ہے اور تمام سیاح محفوظ ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ برفانی تودہ سونمرگ کے ہنگ علاقے میں پیش گرا۔
ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر پولیس ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ٹیم نے برفانی تودے تلے دبنے والی دو گاڑیوں کو کامیابی سے نکال لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں سوار تمام مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔