سربل سونمرگ میں برفانی تودا گر آیا

غلام نبی رینہ

کنگن// مشہور صحت افزا مقام سونہ مرگ سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع سربل سونہ مرگ میں برفانی تودہ گرآیا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ واقع میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ صحت افزا مقام سونہ مرگ کے سربل علاقے میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب شین وڈ پارک کے نزدیک ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گرآیا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp