سرینگر میں سڑک حادثہ، آٹو رکشہ ڈرائیور جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر کے سونوار باغ کے قریب پیر کی دیر شام ایک سڑک حادثے میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور پیر کی شام سونوار باغ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف شیخ سکنہ پامپور کے طور پر ہوئی۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔