دل کا دورہ پڑنے سے بانہال میں امرناتھ یاتری کی موت

File Photo

بانہال//بانہال میں ایک ٹرانزٹ کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری امرناتھ یاترا کیلئے بانہال کے لامبر میں ایک ٹرانزٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں پر یاتریوں کے قیام و طعام کیلئے بندوبست کئے گئے ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ ٹرانزٹ کیمپ میں پیر کی صبح ایک یاتری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ یاتری کو فورہ طور میڈیکل ٹیم کے پاس منتقل کیا گیا، تاہم اُنہوں نے یاتری کو مردہ قرار دیا۔لقمہ اجل بنے غیر رجسٹرڈ یاتری کی شناخت بھارت بھوشن عمر 65 ساکنہ فیروز پور پنجاب کے طور کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس جاری امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 5یاتری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 50ہزار کے لگ بھگ یاتریوں نے اب تک بابا برفانی کے درشن کئے ہیں۔