جموں کشمیر میں17متاثر | 15اضلاع میں کوئی کیس رپورٹ نہیں

پرویز احمد
سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے 15اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 14افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 76ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 5ویں دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر اتوار کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے5ہزار 326ٹیسٹ کئے گئے جن میں14افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 14افراد میں جموں میں 9جبکہ کشمیر میں5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے8اضلاع جن میں بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، کولگام، کپوارہ، شوپیان اور گاندربل شامل ہیں جبکہ دیگر 2اضلاع میں5افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر کے 5متاثرین میں سرینگر میں4جبکہ بارہمولہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 5ہزار113ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 26ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 7اضلاع جن میں ادھمہور ،راجوری،کٹھوعہ،سانبہ،پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 9افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں جموں میں سب سے زیادہ 5،ڈوڈہ میں3جبکہ کشتواڑ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 73ہزار 963ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2352ہوگئی ہے۔