کولگام میں 35 سالہ خاتون کی مشکوک حالت میں لاش برآمد

File Photo

کولگام// کولگام میں ایک 35سالہ خاتون کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع میں یہ ایسا دوسرا واقع ہے، جس میں مشکوک حالت میں لاش لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون (شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی لاش آج صبح یاریکھن کولگام میں اپنے گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر اخروٹ کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور قانونی لوازمات کے بعد اسے ورثے کے سپرد کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

قبل ازیں اتوار کو کولگام ٹاچھلو علاقے میں ایک 50 سالہ شخص کو بھی مشکوک حالت میں درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا تھا۔