بانہال سڑک حادثے میں3افراد زخمی

محمد تسکین

بانہال//بانہال میں بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے نزدیک ایک کار حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، بانہال قاضی گنڈ ٹنل کے قریب ایک کار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس دوران کار میں موجود تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
زرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ سے سرینگر کی طرف جا رہی ایک تیز رفتار کار ٹرک کے پیچھے کی طرف ٹکرا گئی، جس سے کار میں موجود تینوں افراد زخمی ہوئے ۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے حادثے میں زخمی تینوں افراد کو اریمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔