سرینگر کے حبہ کدل میں 20 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر//سرینگر ضلع کے حبہ کدل کے علاقے کرفلی محلہ میں ایک 20 سالہ نوجوان اپنے گھر میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رئیس احمد ڈار (عمر 20) ولد مشتاق احمد ڈار نامی ایک نوجوان حبہ کدل میں اپنے گھر میں ہی پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔