سری نگر :شراب کے نشے میں دُھت20 افراد گرفتار: پولیس

File Photo

سری نگر// سری نگر پولیس نے سرینگر کے بلوارڈ علاقے سے نشے میں دُھت 20 مے کشوں کو گرفتار کیا ہے۔
سماجی برائیوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سری نگر پولیس نے بلوارڈ سری نگر سے 20 شرابی لوگوں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رکھا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف سیاح پریشان تھے بلکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے معاشرے میں بھی غلط پیغام جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل شکایات کے بعد سری نگر پولیس نے ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ڈی پی او نہرو پارک اور ڈی او نہرو پارک بھی شامل تھے۔
پولیس کی اس خصوصی ٹیم نے بلوارڈ کا دورہ کیا جس دوران مذکورہ علاقے میں راہگیروں اور سیاحوں کو پریشان کرنے والے 20 شرابیوں کو گرفتار کیا گیا۔ عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔