درہال میں خونی معرکہ آرائی، 2جنگجو جاں بحق، 2فوجی اہلکار زخمی

File Photo

راجوری// راجوری ضلع کے درہال علاقے میں واقع پرگل فوجی کیمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 2جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کے مطابق، “راجوری کے درہال علاقے میں پرگل فوجی کیمپ کی باڑ کو کسی نے عبور کرنے کی کوشش کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ درہال پولیس تھانہ سے 6 کلومیٹر دور اس مقام کے لیے اضافی فورسز کو روانہ کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جنگجو مارے گئے ہیں اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں”۔
تفصیلات کے مطابق گاو¿ں والوں کی طرف سے دو بندوق برداروں کو دیکھے جانے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصبح درہال کے بالائی علاقے پرگل میں واقع فوجی کیمپ میں دراندازی کرنے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے قریب صبح سویرے فائرنگ شروع ہوئی اور جنگجووں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجو مارے گئے، جبکہ دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔