پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار|بھاری مقدار میں منشیات برآمد

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، جموں وکشمیر پولیس نے پلوامہ میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کہ دو افراد ، جن کی شناخت جاوید احمد صوفی ولد عبدالرحمن صوفی اور مختار احمد وانی ولد سونا اللہ وانی، دونوں گوسو پلوامہ کے رہنے والے منشیات فروش ہیں اور انہوں نے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءکو ذخیرہ کرکے گوسو پلوامہ میں جاوید احمد صوفی کے رہائشی مکان میں چھپا رکھا ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس تھانہ پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے متعلقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ مخصوص مکان پر چھاپہ مار کر موقع سے 105 کلو گرام فوکی برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے کہا کہ اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 185/22 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ پلوامہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔