۔2024تک الیکشن کا انتظار نہیں کر سکتے آ زاد کا پتو شئے لولاب میں پارٹی کنونشن سے خطاب

اشرف چراغ

کپوارہ//آ زاد ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ اور سا بق وزیر اعلیٰ غلام نبی آ زاد نے کہاکہ جمو ں و کشمیر میں 2024تک اسمبلی الیکشن کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں بلکہ یہ الیکشن 6ماہ کے اندر اندر ہونے چایئے ۔غلام نبی آزاد نے جمعرات کو لولاب کے پتو شئے میں ایک عوامی جلسہ سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ جمو ں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن میں تا خیر نہیں ہونے چایئے کیونکہ الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے جمو ں و کشمیر کے لوگ مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے ہیں جبکہ اقتصادی طور پر یہاں کے لوگ بد سے بد تر ہوئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ لوگو ں کے عوامی نمائندہ ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی کام نہیںہو پاتا ہے ۔

 

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس وقت جمو ں و کشمیر اقتصادی بحران سے گزر رہی ہے اور اس کے لئے اقتصادی بحران سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے پارٹی کارکنو ں پر زور دیا کہ وہ ریاست کو بچانے کے لئے ڈیمو کریٹک آ زاد پارٹی کا ساتھ دیکر اس کو زمینی سطح پر مضبوط بنائیں ۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ 8سال قبل جمو ں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن ہوئے ہیں اور ہم اب 2024تک الیکشن کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہ جب اسمبلی کو توڑ دیاگیا تب ریاست میں حالات پر امن تھے اور اسمبلی کو توڑنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہو ں نے کہا اسمبلی توڑنے کے بعد 6ماہ کے اندر اندرالیکشن منعقد ہونے چایئے تھے لیکن اب 5سال گزر گئے اور جمو ں و کشمیر الیکشن نہیں ہوئے ۔غلام نبی آ زاد نے کہا کہ ان سالو ں کے دوران یہا ں بہت چیزیں دیکھنے کو ملی ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر میں دفعہ 370کو ختم کرنے کا سو چا تک بھی نہیں تھا جبکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے زمانے میں ریاستی درجہ کو ختم کرنا عقل سے باہر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ان انہونی چیزوں سے اب جمو ں و کشمیر اقتصادی بدحالی کی شکار ہے ۔ان کے ہمراہ سینئر لیڈر تاج محی الدین ،پیر ذادہ محمد سعید ،جی ایم سروڑی ،حاجی عبد الرشید ڈار اور دیگر لیڈر تھے ۔