ہند اور عرب کے درمیان گہرے تعلقات مودی اور سعودی ولی عہد کا فون پر تبادلہ خیال

نئی دہلی //وزیراعظم مودی اور سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی اشتراک کا جائزہ لیا اور رابطوں کے قیام ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باہمی اشتراک کا جائزہ لیا اور رابطوں کے قیام ، توانائی اور دفاع کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کَل شام سعودی عرب کے ولی عہد شہزادے اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کی۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعاون کے معاملات کا جائزہ لیا اور مختلف کثیر رخی اور آپسی مفاد کے عالمی اْمور پر تبادلہ خیال کیا۔