سماجی مسائل کا حل | اننت نیشنل یونیورسٹی کا تربیتی پروگرام ہ 500طلاب کو تربیت فراہم کی جائیگی: وائس چانسلر

پرویز احمد

سرینگر //اننت نیشنل یونیورسٹی احمد آباد نے سماجی مسائل مثلا پانی کی قلت، ماحولیات اور دیگر مشکلات کو دور کرنے کیلئے تربیتی کورس شروع کئے ہیں اور ان تربیتی کورسوں کے پہلے مرحلے میں ملک کی مختلف ریاستوں کے 500طلبہ کو تربیت فراہم کیا جائے گا۔ بدھ کو سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران اننت نیشنل یونیورسٹی گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر اننت چوبے نے کہا کہ وادی میں سماجی مسائل کو حل کرنے کیلئے طلبہ و طالبات کو زندگی کے مختلف مراحل پر پیش آنے والے مشکلات کو حل کرنے کیلئے تربیتی کورسز شروع کئے گئے ہیں اور ان تربیتی کورسس کو کرنے کیلئے طلبہ گجرات کی اننت نیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات، پانی کی کمی اور دیگر سماجی مشکلات کو حل کرنے کیلئے طلبہ و طالبات کو خصوصی تربیت کیلئے یونیورسٹی نے خصوصی کورسز کو ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی کورسوں میں ایک کورس کا نام ’’summer is cool‘ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف ریاستوں کے 500طلبہ کو تربیت دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی کورس 40دنوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 40دنوںکو 10دنوں کے چار ورکشاپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ اس سلسلے میں وہ وادی کے چار بڑے سکولوں اور کالجوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘