ہندوستان کے آرمی چیف بنگلہ دیش دورے پر

 

یو این آئی

 

ڈھاکہ// ہندوستان کے آرمی چیف منوج پانڈے اپنے ہم منصب ایس ایم شفیع الدین اہم کی دعوت پر بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔ڈھاکہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق ا ٓرمی چیف پیر سے دوروزہ دورے کے دوران چٹ گاؤں میں بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہلینے کا پروگرام ہے ۔بنگلہ دیش کے چیف آرمی نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے چنئی میں کمیشن کے آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہائی کمیشن نے بتایا کہ ہندوستانی آرمی چیف کا سفر اس حالیہ سفر کے سلسلے میں ہو رہا ہے ۔ جنرل پانڈے نے بنگلہ دیش مسلح فوجوں کے ان فوجیوں کے تئیں احترام کا ظہار کریں گے ، جنہوں نے 1971میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران ڈھاکہ چھاؤنی شیکھا انیربان (اننت لو) کی ویدی (قربان گاہ) پر پھول پیش کرکے خود کو قربان کیا تھا۔اس کے علاوہ، ہندوستانی آرمی چیف کی اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں شامل ہونے اور ہنداور بنگلہ دیش کے درمیان دفاع کے تعاون کے پورے دائرے کا جائزہ لینے کی امید کی ہے ۔ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا،یہ اعلی سطحی لین دین دونوں فریق کو ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مسلح ا فواج کے درمیان موجود دوستی بھائی چارے کے مضبوط بندھن کو مزید مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔