ہندوستانی دفاعی راہداری جرمن کمپنیوں کیلئے دروازے کھلے:راجناتھ

 یو این آئی

نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جرمنی کی کمپنیوں سے ہندوستان میں دفاع کے شعبے سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش اور تمل ناڈو کے دفاعی راہداریوں کے دروازے ان کمپنیوں کے لئے کھلے ہیں۔ سنگھ نے منگل کو یہاں جرمنی کے وزیر دفاع بورس پوسٹوریس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ دونوں وزیروں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور خصوصی طور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات کی ۔ سنگھ نے اس سے پہلے پیر کو ہی امریکی دفاعی وزیر کے ساتھ ہی دو طرفہ بات کی تھی ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اتر پردیش اورتمل ناڈو میں دو دفاعی صنعتی راہداری میں جرمن کمپنیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے امکانات سمیت دفاعی پیداوار کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی دفاعی صنعت کا جرمنی کی دفاعی صنعت میں سپلائی چین میں لے سکتا ہے اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں تعاون کے علاوہ متعلقہ ایکوسسٹم میں تعاون کر سکتا ہے ۔

 

 

سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان اور جرمنی مشترکہ اہداف اور باہمی مضبوطی کے لئے شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کی ہنر مند افرادی قوت اور لاگت مسابقتی، اعلی تکنیک اور سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان 2000سے اسٹریٹیجک شراکت داری ہے جس حکومت کے سطح پر 2011کے سے بین الحکومتی مشاورت کے ذریعے سے مضبوط کیا جا رہا ہے ۔دونوں فریق کے درمیان وفد کی سطح کی میٹنگ میں دفاعی سکریٹری گریدھر ارمان اور چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان سمیت وزارت دفاع کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ جرمنی کی طرف سے وہاں کے وزرات دفاع کے سینئر افسران اور ہندوستان اور جرمنی کے سفیر نے حصہ لیا ۔ سال 2015کے بعد سے کسی جرمنی کے وزیر دفاع کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے ۔دو طرفہ میٹنگ سے پہلے جرمنی کے وزیر دفاع کو تینوں فوجوں کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پوسٹوریس انوویشن فار ڈفینس اکسیلینس کے ذریعے دہلی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں منعقد ایک پروگرام میں کچھ دفاع اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ بدھ کو وہ ممبئی جائیں گے ۔یو این آئی