گھٹنوں کی روبوٹک سرجری امن دیپ اسپتال کی جانب سے سرجنوں کیلئے کورس

سرینگر //امن دیپ اسپتال کے چیف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اوتار سنگھ نے بنگلور میں گھٹنے کی تبدیلی کی جراحی کی تربیت فراہم کرنے کیلئے ایک ہدایتی کورس کا انعقاد کیا ۔ 12ستمبر 2022کو رامیہ میڈیکل کالج سینٹر میں ایک روزہ ہدایتی کورس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے والے نوجوان سرجنوری کو گھٹنوں کی تبدیلی کیلئے ربوٹک سرجری میں کام آنے والے مختلف کام سکھائے گئے۔ورکشاپ میں مردہ شخص پر جراحی کرکے دیکھا گیا ۔ ورکشاپ کے دوران دنیا کے پہلے پنجابی روبوٹک سرجن ڈاکٹر اوتار سنگھ نے بھارت کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 8نوجوان آرتھوپیڈک سرجنوںکو تربیت دی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اوتار سنگھ نے کہا ’’ یہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں نوجوان سرجنوں کے ساتھ اپنا تجربہ کے بارے میں بتارہا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس تربیتی کورس کے ڈاکٹر مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر پائیں گے۔