کیا ہندوستانی حجاج مکہ مکرمہ ریل سے جا سکیں گے؟

نئی دہلی//ہندوستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین ریلوے انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے کہ ہندوستانی عازمین کو حج کیلئے ریل سے لایا جائے۔ہو سکتا ہے جس کا ہندوستانی مسلمانوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہو وہ ہو جائے یعنی سعودی عرب اور ہندوستان کے بیچ جو تبادلہ خیال ہو رہا ہے اگر اس نے عملی شکل اختیار کر لی تو یہ ہندوستانی مسلمانوں کے لئے ایک ایسی خبر ہوگی جس کا انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا ہوگا۔ ہندوستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین ریلوے انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے کہ ہندوستانی عازمین کو حج کے لئے ٹرین سے لایا جائے۔ کئی دہائی پہلے تک ہندوستانی حجاج پانی کے جہاز سے مکہ جایا کرتے تھے اور اب یہ سفر ہوائی جہاز کے ذریعہ کیا جاتا ہے لیکن جہاز سے سفر کرنے کی وجہ سے یہ سفر بہت مہنگا ہے۔ اب اس پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سفر کو سستا بنانے کے لئے کیوں نہ سعودی عرب کے شہر مکہ اور ہندوستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کر دی جائے۔ اس منصوبے کے خیال پر زبردست توجہ مل رہی ہے جس کی وجہ سے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں یہ منصوبہ قابل عمل اور مفید ہے۔ اس منصوبے کے کامیاب ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ٹرین سے سفر کرنے کے لئے ریلوے کو مستقل سواریاں ملیں گی۔