تیسرے مرحلے کی پولنگ | شام 5بجے تک 60فیصد سے زیادہ ووٹنگ

یواین آئی

نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو شام 5بجے تک 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو کی کل 93 سیٹوں پر 60.19فیصد ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی اطلاعات کے مطابق آسام میں سب سے زیادہ 74.16 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا جبکہ مغربی بنگال میں 73.93فیصد اور گوا میں 72.52 فیصد ووٹ ڈالے۔ مہاراشٹر میں ووٹنگ کی رفتارکم رہی اور 5بجے تک 53.40 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ شام 6بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست کے لحاظ سے ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا ۔ آسام 74.86، بہار 56.01، چھتیس گڑھ66.87، دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو.65.23 ، گوا72.52 ، گجرات 55.22 ، کرناٹک 66.05 ، مدھیہ پردیش .62.28 ، مہاراشٹر 53.40، اتر پردیش55.13 ، مغربی بنگال73.93 ۔