حج 2024 | نئی دہلی سے پروازیں9مئی کو

نئی دہلی/یواین آئی/حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے آئندہ 9مئی 2024 کو دیر رات 02-20 بجے سفر حج کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگی، جس کے لئے حج منزل پر بکنگ کاؤنٹر شروع ہوگیا ہے اور عازمین نے اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے حج منزل پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔اس دوران حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل ہرش وردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔