کولگام میں والی بال ٹورنامنٹ سن شین کی فائنل میں جیت درج

کولگام //سی آر پی ایف کی جانب سے ضلع کولگام میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس میںضلع کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا ۔کل اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ میچ سن شین بہی باغ اور کولگام والی بال کلب کے بیچ کھیلاگیا اور یہ میچ سن شین ٹیم نے 20 پوانٹ سے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا۔ اس مواقع پر ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل اور سی او 18 بٹالین سی ار پی ایف کے بیکے چورسیہ موجود رہے ۔آخر پر جیتنے والی ٹیم کے علاوہ حصہ لینے والے کھلاڑں کو اعزاز وںسے نوازا گیا۔