کرناٹک میں ائر فورس کا ٹرینر ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار

نیوز ڈیسک

کرناٹک//کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا ٹرینر ایٔرکرافٹ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹرینر ایٔرکرافٹ میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹ موجود تھے۔ حادثہ کا شکار طیارہ فضائیہ کا ’کرن ٹرینر ایٔرکرافٹ‘ بتایا جا رہا ہے جو چامراج نگر کے مکالی گاو?ں کے پاس کریش ہو گیا۔ اطمینان کی بات یہ رہی کہ دونوں ہی پائلٹ اس حادثہ میں بال بال بچ گئے۔

 

 

 

ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے تعلق سے بذریعہ ٹوئٹر جانکاری دی ہے۔ فضائیہ نے بتایا کہ کرن ٹرینر طیارہ روٹین ٹریننگ فلائٹ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ حادثہ کی وجہ کیا رہی۔ اس سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں پائلٹ کو طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے پہلے بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا۔اس حادثہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں حادثہ کا شکار ایٔرکرافٹ میں آگ کی لپٹیں نظر آ رہی ہیں اور ہر طرف دھواں بھی پھیلا ہوا ہے۔