ڈی ای او رام بن نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

عظمیٰ نیوز سروس

رام بن//لوک سبھا انتخابات کے قریب ہونے کے ساتھ ہی ضلع الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رام بن بصیر الحق چوہدری نے ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ تیاریوں کا جائزہ لیا جائے اور پولنگ عملے کو تیار کیا جا سکے تاکہ ضلع میں پولنگ کے عمل کو منظم کیا جا سکے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، انوج کمار کی موجودگی میں اے ڈی سی، ورون جیت سنگھ چاڑک ،ڈپٹی ڈی ای او اور دیگر اہم افسران، ڈی ای او نے زونل مجسٹریٹس، زونل افسران، سیکٹر مجسٹریٹس، سیکٹر افسران، پولنگ پارٹیوں، سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر متعلقہ افسران کو آئندہ الیکشن کے دن کے لئے ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے منصفانہ اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس دوران ڈی ای او نے کہا کہ رام بن سول اور پولیس انتظامیہ جمہوری عمل کے لئے پوری طرح تیار ہے جس کی خصوصیت کارکردگی، شفافیت، اور انتخابی پروٹوکول کی پابندی ہے۔