ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ ٹیمپو حادثہ کا شکار خاتون سمیت 8 افراد زخمی، 3 کمسن بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر عسر کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 کمسن بچے معجزاتی طور پر محفوظ رہے ہیں۔بدھ کی سہ پہر ڈوڈہ سے جموں جارہا ایک ٹیمپو زیر نمبری JK12-2077 عسر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر بیچ شاہراہ پر پلٹا کھا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر عسر منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت علاؤالدین (35)یوپی،ہمانشو (28)جودہپور،وکاس سنگھ (32)کاستی گڑھ ،ساجد بٹ (32)بھدرواہ ،عائشہ بٹ (30) بھدرواہ ،سندیپ کمار (24)کلیہانڈ ،سریندر کمار(42)جموں و محمد رفیع (23) بگلہ کے طور پر ہوئی ہے. وہیں دعا بٹ (4)،عائضہ بٹ (10)و ارمان بٹ (8) معجزاتی طور پر محفوظ رہے. پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے. واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل و سینکڑوں عمر بھر کے لیے معذور بن گئے ہیں اور حکومتی سطح پر سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں جس پر سیول سوسائٹی سرکار کی بے رخی پر ناراض ہے۔