چیف سیکریٹری نے سکمز میں خصوصی برن یونٹ کا افتتاح کیا

سرینگر //چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سنیچر کو سکمز میں 17بستروں پر مشتمل خصوصی برن یونٹ کا افتتاح کیا ۔ خصوصی برن یونٹ میں 17بستروں کے علاوہ 2بستروں پر مشتمل آئی سی یو، برن آپریشن تھیٹر اور فیزیو تھرپی سہولیات شامل ہیں جہاں مریضوں کو 24گھنٹے طبی سہولیات دستیاب ہونگے۔ بعد میںڈائریکٹر سکمز نے چیف سیکریٹری کو سکمز صورہ کے کام کاج کی جانکاری دی اور اسپتال کو عملہ، رقومات اور جگہ کی کمی اور دیگر متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر پرویز احمد کول نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ چیف سیکریٹری نے سکمز کے ہر مسئلہ کو جلد حل کرنے کی دیقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی برن یونٹ کے قیام سے سکمز میں مریضوں کو پلاسٹک سرجری میں ایک اور طبی سہولیات میسر ہوگی۔چیف سیکریٹری کے ہمراہ ڈین سکمز ڈاکٹرطارق احمد گوجواری ایچ او ڈی پلاسٹک سرجری، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ، ایچ او ڈی ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن اور دیگر افسران موجود تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ پلاسٹک سرجری سالانہ مختلف اقسام کی 350جراحیاں انجام دی جاتی ہیں۔