پہلے جوکچھ ہوا ،اسے بھول جائیں | ادھو ٹھاکرے کی مسلمانوں سے اپیل

یواین آئی

ممبئی // پہلے جو ہوا اسے بھول جاؤ، ہم سب اکٹھے ہو کر اس ملک اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔اس طرح کی اپیل شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے مسلمانوں سے اپیل کی۔ اس موقع پر انھوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ اس کے بعد اس ملک میں الیکشن ہوں گے یا نہیں ۔ادھو ٹھاکرے نے دادر میں شیوسینا بھون میں ،آئندہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر، مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لیے جو کچھ ہوا اسے بھول جائیں، ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ ٹھاکرے نے ماہم کے مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ بات چیت کرنا اچھا لگا۔ انہوں نے ہر کمیونٹی کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے ملک کے آئین کو بچانے کی بات کی۔ انھوں نے کسی کو برا نہیں کہا۔ ہمیں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔