پولیس جوانوں کی تنخواہیں ادائیگی کیلئے کافی فنڈز موجود:وجے کمار

نیوز ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ اس کے پاس اپنے اہلکاروں کو ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کے لیے کافی رقم موجود ہے۔”سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی خبر کے بارے میں کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہ پچھلے 2 ماہ سے ادا نہیں کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ہر ڈی ڈی او کو تنخواہ کے سروں میں کافی فنڈز مل چکے ہیں۔پولیس کی یہ وضاحت کچھ خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ بجٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کے ایک حصے کی تنخواہیں گزشتہ دو ماہ سے روکی ہوئی تھیں۔پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی ٹوئٹر پر اس معاملے کو اٹھایا تھا۔