پلوامہ میںٹرین کی زد میں آکر شہری کچلا گیا

پلوامہ/نیوز ڈیسک/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ملنگ پورہ اونتی پورہ علاقے میں دوپہر ایک 50سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملنگ پورہ کا محمد یوسف چلتی ٹرین سے گر کر اس کی زد میں آگیا اور کچلا گیا،جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے کیس درج کر لیا گیا ہے۔